نئی دہلی ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اورچین نے آج فیصلہ کیا کہ دفاعی تعاون کے نئے باہمی معاہدہ کے علاوہ دونوں ممالک اپنی افواج کے درمیان ربط کو بہتر بنائیں گے تاکہ ڈوکلم جیسے واقعہ کا اعادہ نہ ہوسکے ۔ یہ فیصلہ تقریباً دو گھنٹہ طویل اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں وزیر دفاع ہندوستان نرملاسیتا رامن اور وزیر دفاع چین نے ملاقات کی اور بات چیت کے دوران اتفاق کیا گیا کہ باہمی اعتماد دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بڑھتا جارہا ہے ۔ ہند ۔ چین سرحد پر 3,500 فوجی تعینات ہیں ۔ دونوں ممالک نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان بحالی اعتماد کے اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔