ہند ۔ پولینڈ تعلقات نئی بلندیوں پر

وارسا،28 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری نے آج کہا کہ پولینڈ میں 25 گھنٹے کا قیام بظاہر کوئی معنی نہیں رکھتا لیکن بہ باطن یہ وقت اپنے اندر بے پناہ عملی مفہوم رکھتا ہے جومحض بات چیت میں نہیں بلکہ ان شعبوں کو دریافت کرنے میں گزرا ہے جن میں تعاون ہندستا ن اور پولینڈ دونوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کر سکتا ہے ۔یہاں عشائیہ پر ہندستانی برادری سے ملاقات کی ایک تقریب میں مسٹر انصاری نے کہا کہ پولشقیادت کے ساتھ تبادلہ خیال میں زندگی کے مختلف شعبوں میں جن امکانت کا جائزہ لیا گیا ہے وہ ہندستان اور پولینڈ دونوں کیلئے یکسان طور پر سود مند ثابت ہونگے ۔
افغانستان کے بارے میں امریکہ کی نئی پالیسی
واشنگٹن، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے افغانستان میں تعینات اپنے فوجیوں کی حفاظت کے سلسلے میں نئی حکمت عملی بنائی ہے تاکہ وہاں طالبانی دہشت گردوں پر لگام لگائی جاسکے اور اب تک کی لڑائی میں ہوئے نقصان سے یہ دہشت گرد نکل نہ سکیں۔ گزشتہ ماہ افغانستان کی سرحد کے قریب دہشت گردی مہمات میں تین امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور اس کے پیش نظر ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے فوجیوں کی حفاظت کیلئے نئی پالیسی بنائی ہے ۔