نئی دہلی ۔16 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)ورلڈ کپ کے ہندوستان ۔ پاکستان کرکٹ میچ منعقدہ ایڈیلیڈ کے بارے میں تقریباً 90 لاکھ لوگوں نے فیس بک پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ لگ بھگ 16.94 لاکھ افراد نے کٹر حریفوں کے اس مقابلے کے تعلق سے ٹوئٹر پر تبصرے کئے ۔ دنیا کے سب سے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے بتایا کہ کل کے میچ کے تعلق سے فیس بک پر 2.5 کروڑ پیامات کا تبادلہ بھی ہوا ۔ ہندوستان میں فیس بک پر اس میچ کے تعلق سے سرگرمی میں 5.9 ملین لوگوں نے 16.9 ملین تبصروں میں حصہ لیاجبکہ پاکستان میں یہ تعداد ترتیب وار 1.1 ملین اور 3.3 ملین رہی۔ٹوئٹر نے کہا کہ اس مقابلہ کے دوران جملہ 16.94 لاکھ ٹوئٹس بھیجی گئیں ۔ سب سے زیادہ فی منٹ ٹوئٹس (9,987 TPM) ہندوستان کی 76 رنز سے جیت پر ہوئیں ۔