نئی دہلی 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے معتمدین خارجہ کی اسلام آباد میں 25 اگسٹ کو ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں پائی جانے والی تلخی کو دور کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ ہندوستان کی جانب سے جنگ بندی کا مسئلہ اُٹھایا جائے گا کیوں کہ ایل او سی پر پاکستان کی فوج کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔ ہندوستان اپنے مسائل پر توجہ مبذول کروائے گا۔
26/11 مقدمہ کی سماعت ملتوی
لاہور 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی دہشت گرد حملے کے مقدمہ کی سماعت پاکستان کی عدالت میں آج ساتویں مرتبہ ملتوی کی گئی۔ اِس کیس کی ساتویں سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے جج نے 3 سپٹمبر کو سماعت کی آئندہ تاریخ مقرر کی ہے۔