ہند ۔ پاک فوجیوں کے مابین مٹھائیوں کا تبادلہ

جموں 15 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ دنوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات کے درمیان لائین آف کنٹرول پر آج دو مقامات پر ہندوستان و پاکستان کی افواج کے مابین مٹھائیوں کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ وزارت دفاع کے ایک ترجمان نے بتایا کہ چاکن دا باغ اور ہاٹ اسپرنگ میندھر کے مقامات پر دونوں ممالک کے فوجیوں کے مابین مٹھائیوں کاتبادلہ عمل میں آیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ مٹھائیوں کے تبادلہ سے جو خیر سگالی جذبہ پیدا ہوا ہے وہ امید ہے کہ دیرپا رہیگا اور لائین آف کنٹرول پر صورتحال میں بھی بہتری پیدا ہوگی ۔