ہند ۔ پاک سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ

جموں ۔ 21 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جموں میں بین الاقوامی سرحد سے متصل بارڈر آؤٹ پوسٹس (سرحدی چوکیوں) پر پاکستانی رینجرس نے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کرتے ہوئے جنگ بندی کی پھر ایک مرتبہ خلاف ورزی کی ہے ۔ تاہم بارڈر سیکوریٹی فورس نے بھی موثر جواب دیا ہے ۔ بی ایس ایف کے ا یک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جموں کے ارینا سیکٹر میں گزشتہ شب سے پاکستانی رینجرس چھوٹی ہتھیاروں سے وقفہ وقفہ سے فائرنگ کر رہے ہیں اور بی ایس ایف دستوں نے فائرنگ کا جواب فائرنگ سے دیا ہے جس کا سلسلہ صبح 7 بجے تک جاری رہا ۔ تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے بعد پاکستانی رینجرس نے فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔