ہند ۔ پاک سرحد پر اسمارٹ فینس پراجیکٹ کا آغاز

نئی دہلی 13 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ملک میں پہلی مرتبہ ہند ۔ پاک سرحد پر اسمارٹ فینس پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کرینگے ۔ اس پراجیکٹ کے تحت سرحد پر خلا کو پاٹنے اور ٹکنالوجی پر مبنی رکاوٹیں پیدا کرنے اور لیزر فینس نصب کرنے کی سہولت دستیاب ہوگئی ۔ کہا گیا ہے کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 17 ستمبر کو جموں کا دورہ کرینگے او ر اس پراجیکٹ کا آغاز کرینگے ۔ کہا گیا ہے کہ اس پراجیکٹ پر بارڈر سکیوریٹی فورس کی جانب سے عمل کیا جا رہا ہے اور اس کے عہدیدار اس کی تفصیلات سے بھی وزیر داخلہ کو ان کے دورہ کے موقع پر واقف کروائیں گے ۔ بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل کے کے شرما نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس طرح کی سہولیات کا پاکستان ۔ بنگلہ دیش سے ملنے والی سرحد پر استعمال کیا جائیگا ۔