امرتسر۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی راستے سے تجارت میں اضافہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے امریکہ کے سفیر برائے ہند رچرڈ آر ورما نے آج کہا کہ وہ یقینی طور پر جو بھی ممکن ہو کریں گے تاکہ دونوں ممالک کی حکومتوں پر اس مسئلہ کی جلد از جلد یکسوئی کیلئے دباؤ ڈالا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ زبردست حمل و نقل کی لاگتوں اور وقت کی بچت کے نتیجہ میں دونوں ممالک کی زمینی راستہ سے تجارت براہ اٹاری ۔ واگھا سرحد میں اضافہ کے زبردست امکانات موجودہیں۔ ہندوستانی صنعت کے اندیشوں کا ازالہ کرتے ہوئے اور ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمینی راستہ سے تجارت میں اضافہ کے امکانی حل پیش کرتے ہوئے رچرڈ ورما نے کہا کہ وہ یقینی طور پر ہر ممکن کوشش کریں گے تاکہ دونوں ممالک جلد از جلد اپنے تمام مسائل کی یکسوئی کرلیں اور باہمی تجارت کو استحکام فراہم کریں۔