ہندوستان پر دنیا کی توجہ ہٹانے کا الزام : سرتاج عزیز کا بیان
اسلام آباد 2 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان نے آج کہا کہ اسے ہندوستان و پاکستان کے مابین بات چیت کے جلد احیاء کی امید نہیں ہے ۔ اس نے الزام عائد کیا کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو دہشت گردی سے مربوط کرتے ہوئے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے ۔ پاکستان میں قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت ہندوستان نے معطل کی ہے اور اس کو بحال کرنا بھی اب اس کی ذمہ داری ہے ۔