نئی دہلی ۔ /4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور نیپال کے درمیان براڈ گیج پر پہلی پاسنجر ٹرین سرویس کا اس سال ڈسمبر سے آغاز متوقع ہے ۔ ریلوے ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹرین بہار کے جہانگر سے جنوب مشرقی نیپال کے جنکپور زون میں ضلع دھنوسہ کے کورنا تک چلائی جائے گی ۔ جہانگر اسٹیشن پر ایک ایمیگریشن چیک پوسٹ قائم کیا جائے گا ۔