ہند ۔ نیپال سرحد پر 4.5 شدت کا زلزلے کا جھٹکہ

نئی دہلی 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک زلزلے کا جھٹکہ جس کی شدت ریختر پیمانے پر 4.5 ریکارڈ کی گئی، ہند ۔ نیپال سرحد پر اترپردیش میں آج دوپہر محسوس کیا گیا۔ قومی مرکز برائے زلزلیات نے کہاکہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ قومی مرکز برائے زلزلیات وزارت ارضیاتی سائنسیس کے تحت کارکرد ہے۔ اُس کا کہنا ہے کہ زلزلے کی اطلاع 12.45 بجے دوپہر حاصل ہوئی۔ زلزلے کا مبداء 33 کیلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔تاہم کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حال ہی میں انڈونیشیا میں زلزلے اور سونامی کی وجہ سے مقامی عوام دہشت زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔