نئی دہلی ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور فرانس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط ہیں۔ اب ان تعلقات میں کوئی ابتدائی نوعیت والی بات نہیں ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہیکہ ان تعلقات کو مکمل طور پر اہمیت کا حامل بنایا جائے۔ فرانس کے سفیر برائے نیو الگژینڈر زیگلر نے آج یہاں یہ بات بتائی۔ انہوں نے فرانس میں اپنی تعلیم حاصل کرنے والے فرانسکو، انڈین ایجوکیشن ٹرسٹ سے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کے پہلے بیاچ سے خطاب کرتیہ وئے کہا کہ ہند ۔ فرانس کے درمیان برسوں پرانے تعلقات ہیں اور دونوں کے درمیان مضبوط اشتراکیت پائی جاتی ہے۔ یہ تعلقات ابتدائی دنوں سے لیکر آج تک بتدریج مستحکم ہوتے آرہے ہیں۔ دونوں جانب مضبوط معاشی اور سیاسی بنیادوں پر شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچیکہ ہمارے تعلقات کی بنیادیں مضبوط ہیں مگر اب ہندوستان کو ہی خاص کر ان طلباء کو جو مستقبل کی نسل ہے مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے طلباء سے کہا کہ آپ لوگ فرانس میں تعلیم حاصل کرکے نئے آئیڈیا اور نئے پراجکٹس کے ساتھ واپس آئیں گے تو دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری میں فروغ حاصل ہوگا۔