سنگاپور۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملاحوں کو تربیت دینے والا ہندوستانی بحری جہاز آئی این ایس سدرشنی، ہندوستان اور سنگاپور کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے جشن کے ایک حصہ کے طور پر پانچ ان کیلئے یہاں پہونچ گیا۔ اس جہاز میں چھ افسران، 32 ملاح، 30 زیرتربیت ملاح شامل ہیں جن کا عالمی انڈین انٹرنیشنل اسکول کے طلبہ نے بھارت ناٹیم رقص کیساتھ ان کا استقبال کیا۔