سنگاپور ۔ 16 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور سنگاپورنے آج تجارت کے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے پر باہمی رضامندی کا اظہار کیا جس میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران 4.2 بلین ڈالرس سے 19.4 بلین ڈالرس کا اضافہ ہوا ہے ۔ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج اور اُن کے سنگاپور ہم منصب کے شان موگھم نے دو رخی تعلقات کی تمام تر تفصیلات پر مذاکرات کئے اور یہ فیصلہ بھی کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان فضائی ، بحری روابط میں مزید اضافہ کیا جائے ۔ شان موگھم کی جانب سے ظہرانہ ترتیب دیا گیا تھا جہاں دونوں لیڈروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مستقبل قریب میں وزیراعظم ہند نریندر مودی اور اُن کے سنگاپور ہم منصب لی سین لونگ کی ملاقات کے ذریعہ دو رخی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا ۔