ہند ۔ روس کی مشترکہ طور پر 200 ہیلی کاپٹرس کی تیاری

ماسکو۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے دفاعی شعبہ کو ایک نئی جہت عطا کرتے ہوئے روسی اشتراک سے ملک میں 200 ہیلی کاپٹرس تیار کئے جائیں گے۔ یہ باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہوگا۔ ہندوستانی سفیر برائے روس پی ایس راگھون نے کہا کہ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پروگرام کے تحت کئی نئے دفاعی پراجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں۔ ہیلی کاپٹرس کی تیاری کا حال ہی میں کیا گیا معاہدہ بھی اس کا ایک حصہ ہے۔