ہند ۔ بھوٹان ترقیاتی مذاکرات کا آج تیسرا مرحلہ

تھمپو۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھوٹان اور ہندوستان ترقیاتی تعاون مذاکرات کے تیسرے مرحلے کا کل آغاز کریں گے تاکہ بھوٹان کے 11 پنچ سالہ منصوبہ کے دوران ہندوستان سے 45 ارب روپئے مالیاتی امداد سے مجوزہ 50 پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔ معتمد خارجہ یشے ڈورجی کی زیرقیادت بھوٹانی اور معتمد ترقیات وزارت خارجہ سجاتا سنگھ کی زیرقیادت ہندوستانی وفد کے درمیان 86 پراجیکٹس پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔سجاتا سنگھ نے کہا کہ آیوروید اور یونانی جڑی بوٹی سے علاج کے دیگر طریقے بشمول ہومیوپیتھی نسبتاً سستے ہیں۔