ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد کے قریب جھڑپ اور فائرنگ

اگرتلہ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر گارڈ کی فائرنگ میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد برہم عوام نے بی ایس ایف جوان کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ تریپورہ میں ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد پر یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بارڈر گارڈس اسمگلرس کا تعاقب کررہے تھے کہ دیہاتیوں نے اُن پر حملہ کردیا۔ بی ایس ایف کے ڈی آئی جی بی ایس راوت نے بتایا کہ بی ایس ایف عملہ کل رات اسمگلرس کا تعاقب کررہا تھا کہ جنوبی رام نگر کے دیہاتیوں نے اُن پر لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملہ کردیا۔ بی ایس ایف جوانوں نے ابتداء میں ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے ہوا میں فائرنگ کی اور اُس کے بعد خود کے دفاع میں فائرنگ کردی، اس کے نتیجہ میں ایک دیہاتی اسمٰعیل میاں ہلاک ہوگیا اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ گاؤں سرحد سے صرف 2 کیلو میٹر دور واقع ہے۔