ہند ۔ بنگلہ دیش ریلوے لائن کی تقریب سنگ بنیاد

اگرتلہ ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بنگلہ دیش کے وزیر ریلوے محمد مجیب الحق 31 جولائی کو یہاں اگرتلہ ۔ اکھورہ ریلوے لائن کی تقریب سنگ بنیاد میں شریک ہوں گے ۔ نارتھ فرنیٹر ریلوے حکام نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اس پروگرام میں ہندوستانی وزیر ریلوے مسٹر سریش پربھو دہلی ۔ اگرتلہ براڈ گیج ٹرین سرویس کا جھنڈی بتاکر آغاز کریں گے ۔ جب کہ چیف منسٹر تریپورہ مانک سرکار اور مملکتی وزیر ریلوے راجن گوبین ، ہندوستانی ہائی کمشنر برائے ڈھاکہ ہرش وردھن مرنگلا بھی شرکت کریں گے ۔ دریں اثناء نارتھ ایسٹ فرنیٹر ریلوے (کنسٹرکشن ) کے چیف انجینئر ہرپال سنگھ نے بتایا کہ اگرتلہ ۔ انکورہ ( بنگلہ دیش ) کے درمیان 15.054 کلو میٹر طویل ریلوے لائن تعمیر کی جائے گی اور اس پراجکٹ کے لیے 580 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔