ہند ۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں ’’یدھ ابھیاس 2014 ‘‘ جاری

جموں 29 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور امریکہ کے مابین 14 روزہ طویل فوجی مشقوں ’ یدھ ابھیاس 2014 ‘ کا اترکھنڈ میں آغاز ہوا ۔ ان مشقوں کا مقصد دونوں افواج کے مابین تعاون کو مستحکم کرنا اور مزید وسعت دینا ہے ۔ محکمہ دفاع شمالی کمان کے پی آر اے نے بتایا کہ ہند ۔ امریکہ کی مشترکہ فوجی ٹریننگ مشقتوں ’’ یدھ ابھیاس 2014 ‘ کا 17 ستمبر کو رانی کھیت اور چوباٹیا میں آغاز ہوا تھا اور یہ مشقیں ہنوز جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مشقیں 30 ستمبر کو ختم ہوجائیں گی ۔ ان مشقوں کے نتیجہ میں ہندوستانی فوج کی ماؤنٹین بریگیڈ اور امریکی فوج کی بریگیڈ ہیڈ کوارٹرس کو ایک دوسرے سے قریب آنے کا موقع لا ہے ۔ یدھ ابھیاس سیریز میں یہ دسویں فوجی مشقیں ہیں۔