حیدرآباد ۔ 21 جولائی (سیاست نیوز) نئی قائم کردہ انڈین امریکن اسوسی ایشن
(IAA) شکاگو ای نوائے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اور مستحکم تعلقات کو استوار کرنا ہے اور 2019ء میں امریکی یوم آزادی کا دہلی میں منعقد کرنے کا منصوبہ ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ صدر اسوسی ایشن مسٹر نواب حامد علی خاں نے آج حیدرآباد میں اخباری نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیرمنفعتی سیکولر تنظیم ہے جس کا مقصد جنوبی ایشیاء خاص طور پر امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کو تعلیم کے میدان میں رہنمائی کرنا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں کو ان کے ثقافتی، تہذیبی، گھریلو تشدد، مالی مسائل پر مدد کرنا ہے اور ہندوستان سے منتقل ہونے والے ہندی باشندوں کی مدد اور رہنمائی کرنا شامل ہے۔ اس سلسلہ میں بہت جلد تنظیم ایک ویب سائیٹ کا آغاز کرے گی جس کے ذریعہ سے ہندوستانی، جنوبی ایشیائی بشمول پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکائی باشندے اس ویب سائیٹ پر کسی بھی قسم کی مدد کیلئے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ آج حیدرآباد میں امریکی یوم آزادی (جس کی اصل تاریخ 4 جولائی تھی) منایا جارہا ہے۔ ایگزیکیٹیو وائس پریسیڈنٹ مسٹر راجو شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج پہلی مرتبہ ہندوستان میں امریکی جشن آزادی کی یاد منائی جارہی ہے اور کہاکہ ان کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہیکہ وہ اس تنظیم سے وابستہ ہوئے ہیں۔ سابق وزیرقانون آندھراپردیش مسٹر آصف پاشاہ اور مشہور ماہرتعلیم میر اکبر علی خاں نے بھی اس تقریب کو مخاطب کیا۔
اس کے باوجود کارپوریشن کی جانب سے مسافروں کو بہتر سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ کارپوریشن کو خانگی گاڑیوں کے ساتھ سخت مسابقت کے پیش نظر چیلنجس سے نمٹنے پر بھرپور توجہ مرکوز کررہا ہے۔ چیرمین کارپوریشن ایس ستیہ نارائنا نے کہاکہ ملک گیر سطح پر کارپوریشن کا نمایاں مقام حاصل ہے کیونکہ کارپوریشن سے کوئی بھی حادثہ پیش نہیں آیا۔