نئی دہلی ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیردفاع امریکہ ایشٹن کارٹن کل ایک تازہ 10 سالہ دفاعی چوکھٹا معاہدہ پر ہندوستان کے ساتھ دستخط کریں گی جس سے مشترکہ ترقی اور دفاعی آلات کی تیاری کے علاوہ ٹیکنالوجی تیاری میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئی بلندی پر پہنچ جائیں گے۔ ایشٹن کارٹن آج ہندوستان پہنچ گئی ہیں۔ ان کا دورہ 3 روزہ ہوگا جس کا آغاز دفاعی اہمیت کے مشرقی بحری وشاکھاپٹنم سے ہوگا جہاں وہ اہم بہرچین علاقہ اور خلیج ملاکا کے بارے میں بحریہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے تبادلہ خیال کریں گی۔ ان کی ملاقات وزیراعظم، وزیرخارجہ اور مشیر قومی سلامتی سے بھی مقرر ہے۔