واشنگٹن 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ امریکہ دفاعی تعلقات زبردست شرح سے فروغ پذیر ہیں جن میں بحریہ کا پہلو بھی شامل ہے۔ امریکی بحریہ کے اڈمیرل نے اِن اطلاعات کے دوران کہاکہ دونوں شراکت دار بحر ہند میں آبدوز کشتیوں کی راہداری کے قیام کے لئے ایک دوسرے کی مدد کے سلسلہ میں بات چیت میں مصروف ہیں۔