ہند ۔ امریکہ تجارتی تعلقات نے ہر ریکارڈ توڑ دیا

امریکہ کے سفیر برائے ہند رچرڈ ورما کا امریکہ ۔ ہند ایجادات فورم سے خطاب
نئی دہلی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔امریکہ تجارت میں ’’ہر ریکارڈ توڑ دیا ہے‘‘ چاہے وہ دفاع کا شعبہ ہو یا زراعت کا۔ ہندوستان میں حالیہ اصلاحات جیسے جی ایس ٹی باہمی معاشی تعلقات کو مزید متحرک بنائیں گی۔ باہمی تعلقات میں اضافہ حکومت سے حکومت کے مذاکرات میں نمایاں اضافہ کا نتیجہ ہے۔ امریکہ کے سفیر برائے ہندوستان رچرڈ ورما نے امریکہ ۔ ہند ایجادات فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہر شعبہ میں ہر ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔ دونوں ممالک کی باہمی تجارت بشمول زرعی تجارت 6 کھرب امریکی ڈالر مالیتی ہوگئی ہے۔ گذشتہ سال دفاعی تجارت اعلیٰ ترین سطح پر 109 ارب امریکی ڈالر مالیتی تھی اور دفاعی تجارت گذشتہ سال 15 ارب امریکی ڈالر مالیتی تھی۔ وہ ہند ۔ امریکہ ایجادات فورم سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک باہمی تعلقات میں اضافہ اچھا ہے لیکن ہمارا مظاہرہ مزید بہتر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ معاشی اصلاحات جیسے جی ایس ٹی، دیوالیہ کا قانون، قومی آئی پی آر پالیسی اور راست غیرملکی سرمایہ کاری کی حد میں اضافہ سے دونوں ممالک کے باہمی معاشی تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے دیکھا ہیکہ ریاستوں میں وفاقی مسابقت پیدا ہوگئی ہے۔ ہمیں درحقیقت اس بات پر جوش آتا ہیکہ آئندہ دنوں میں ہند ۔ امریکی تعلقات مزید بہتر ہوجائیں گے۔ امریکہ کو اس کا یقین ہے کیونکہ ہندوستان فی الحال دنیا کی تیز رفتار ترین فروغ پذیر معیشت ہے۔ اس کے اوسط طبقہ کی وسعت، کالج کے گریجویٹس کی تعداد اور بڑے شہروں کی تعداد میں 35 سال سے کم عمر افراد کی دوتہائی تعداد پر مشتمل ہے۔ انفراسٹرکچر میں زبردست سرمایہ کاری متوقع ہے۔ اس لئے امریکہ پرامید ہے اور پرجوش ہے کہ ہندوستان کا مستقبل روشن ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ہندوستان کو مسلسل اصلاحی اقدامات جاری رکھنے ہوں گے۔ پالیسیوں کو مزید مستحکم بنانا ہوگا۔ علاوہ ازیں زیادہ مستحکم انٹلکچول پراپرٹی فریم ورک قائم کرنا ہوگا۔ ہر شخص سمجھتا ہیکہ امریکی کمپنیاںآئی پی آر کے بارے میں شکایت کررہی ہیں لیکن جب کوئی ہندوستانی موجدوں کے بارے میں سنتا ہے تو اسے اس کی وجہ بھی سمجھ میں آجاتی ہے۔