ہند ۔پاک سرحد پر پاکستانی شہری گرفتار

پٹیالہ ۔ 29 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بارڈر سکیورٹی فورس کے جوانوں نے آج گروداسپور میں ڈیرہ بابا نائک سیکٹر میں واقع ہند و پاک بین الاقوامی سرحد کے ہندوستانی جانب پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طورپر سرحد عبور کررہا تھا ۔ 164 بٹیالین کی بی ایس ایف فورفس نے مزمل حسین 38 سال کو جو پاکستان کے ضلع بہول نگر میں بستی جانی کالونی تحصیل ہورن آیا کا رہنے والا ہے حراست میں لیا ہے ۔ جب وہ پاکستان سے ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی کوشش کررہا تھا تو اسے پکڑ لیا گیا ۔ اس کے پاس کوئی کارآمد دستاویزات بھی نہیں تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ بستر سرحدی چوکی کے قریب وہ ہندوستانی علاقہ میں داخل ہورہا ہے ۔ دو موبائیل فونس ، ایک سم کارڈ اور ایک میموری کارڈ بھی اس کے قبضہ سے ضبط کرلیا گیا ۔ بی ایس ایف ٹیم نے اس شہری کو پولیس کے حوالے کیا ۔ ڈیرہ بابا نانک سنگھ پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤز آفیسر پرمجیت سنگھ نے کہاکہ اس ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے مشترکہ تفتیش سنٹر لے جایا گیاہے ۔