ہند کی مریخ مہم ،چین کو حسد نہیں

بیجنگ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کو ہندوستان کی مریخ مہم کی کامیابی پر کوئی حسد نہیں ہے لیکن اظہار مسرت چند خفیہ وجوہات کی بناء پر نہیں کیا جارہا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ نے آج کہاکہ منگلیان کے مریخ کے مدار میں نصب ہونے پر چینی عوام کو کوئی حسد پیدا نہیں ہوا بلکہ اُنھیں فخر ہے کہ چین ہندوستان کی بہ نسبت ٹیکنالوجی، معیشت اور سماجی ترقی کے اعتبار سے ہندوستان سے کہیں آگے ہے۔ ہندوستانی عوام بجا طور پر اظہار مسرت کررہے ہیں کہ مریخ کی مہم میں اُنھوں نے چین پر سبقت حاصل کرلی ہے۔ چین کی مریخ کے لئے اوّلین مہم ینگ باؤ ون 2011 ء میں خلاء میں روانہ کئے جانے کے بعد تقریباً ایک سال بعد لاپتہ ہوگئی ہے۔