ہند پاک معتمدین خارجہ کی دوبارہ بات چیت کا امکان

اسلام آباد ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان و پاکستان کے معتمدین خارجہ کی دوبارہ ملاقات کا امکان ہے ۔ حالانکہ ان دونوں کی بات چیت میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی ۔ وزیراعظم پاکستان کے قومی سلامتی اور امور خارجہ مشیر سرتاج عزیز نے کہا کہ ان کا ملک ہندوستان کے ساتھ تمام باہمی مسائل بشمول کشمیر کی مذاکرات کے ذریعہ یکسوئی کا خواہاں ہے ۔ انہوں نے یہ بات ایسے وقت کہی جبکہ ایک دن قبل جئے شنکر نے پاکستانی ہم منصب اعجاز چودھری سے ملاقات کی لیکن فریقین امن بات چیت کی احیاء کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہے ۔ انہوں نے کہا کہ جئے شنکر کے دورہ سے آئندہ معتمدین خارجہ کی ملاقات کی راہ ہموار ہوئی ہے ۔