واشنگٹن 2 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہاکہ ہند و پاک کے درمیان تعمیری تعلقات اس خطہ کے لئے انتہائی خوشگوار اور مستحکم ثابت ہوسکتے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے اپنی روز مرہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں سے بتا چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہند و پاک کے درمیان بات چیت کی ہم نے ہمیشہ سے ہی حوصلہ افزائی کی ہے کیوں کہ ایسا کرنا نہ صرف دونوں ممالک بلکہ اس خطہ کیلئے بھی خوش آئند ثابت ہوگا۔