لندن ۔ 26 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : برطانیہ میں ایک شخص کو دو سال کی سزائے قید دی گئی ہے ۔ جو اس سے تعلقات ختم کرنے والی ایک ہندوستانی نژاد خاتون کی موت کا سبب بنا تھا ۔ 29 سالہ ہند نژاد خاتون کمل جیت سدھو کی برمنگھم میں موت کے ایک ماہ بعد گذشتہ سال نومبر میں اس دل جلے عاشق ریان ڈے کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ریان ڈے پر اپنی سابق گرل فرینڈ کمل جیت کو کئی ماہ تک ہراساں کرنے کا الزام ہے ۔ مسلسل ہراسانی سے بیزار کمل جیت نے 25 اکٹوبر کو ایک پل سے چھلانگ لگاکر خود کشی کی تھی ۔۔
جنوبی کوریائی جہاز کی غرقابی، مزید لاشیں برآمد
سیول ، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سمندر میں ڈوب جانے والے جنوبی کوریائی جہاز سے غوطہ خور اب تک 187 لاشیں نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ اب بھی 119 افراد لاپتہ ہیں۔ گزشتہ روز جہاز کے ایک کیبن سے مزید 48 لاشیں نکالی گئیں۔ حکومت جنوبی کوریا نے غرقاب جہاز سے حاصل ہونے والی لاشوں کو مختلف خاندانوں کے سپرد کرنے پر معذرت کی ہے۔