واشنگٹن ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی اور چینی فوجوں کی جانب سے ڈوکلم میں 73 دن سے جاری تعطل ختم کئے جانے کے دوسرے دن امریکہ نے آج کہا کہ وہ ہندوستان اور چین کی جانب اپنے ایک اور پڑوسی بھوٹان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ اپنے تمام اختلافات کی پرامن یکسوئی کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس مسئلہ پر ہند اور چین کی طرف سے جاری کردہ بیان سے متعلق مختلف سوالات پر جواب دیا کہ ’’ہم ان اطلاعات سے باخبر ہیں کہ ہند اور چین نے ڈوکلم سے اپنے سپاہیوں کی واپسی شروع کردی ہے‘‘۔