بیجنگ۔2مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور چین کی افواج نے ایک رپورٹ کے مطابق برسوں سے زیرالتواء تجویز کو دونوں افواج کے ہیڈ کوارٹرس کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا کیونکہ حال ہی میں وزیراعظم ہند نریندر مودی اور صدر چین ژی جن پنگ کے درمیان چین کے پُرفضاء مقام ووہان میں ہوئی ملاقات کے بعد ٹیلیفون کی ہاٹ لائن کے قیام کی ضرورت میں اضافہ محسوس کیا جارہا ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتہ ہی دونوں قائدین کی تاریخی ملاقات ہوچکی ہے ‘ جہاں انہوں نے دو روز تک اپنا زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارا جس میں کشتی کی سیربھی شامل ہے ۔ اس طرح دونوں ممالک نے اپنی اپنی جانب سے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کی جانب پیشرت کرلی ہے ۔