کراچی ۔ /23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدرنشین شہریار خان نے آج یہ اعتراف کیا کہ ہندوستان کے ساتھ باہمی سیریز کا ڈسمبر میں فی الحال کوئی امکان نہیں ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دونوں ممالک کے مابین موجودہ صورتحال کے باعث باہمی کرکٹ روابط بحال نہیں ہوسکتے ۔ ہمیں قومی سلامتی مشیر سطح کے مذاکرات سے کافی توقعات وابستہ تھیں ۔