ہند۔ پاک کرکٹ روابط کا احیاء

لاہور ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے سرکاری طور پر ہندوستان کے ساتھ کرکٹ کی 6 سیریز کھیلنے سے اتفاق کرنے کی توثیق کی ہے۔ 2008ء ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد دونوں ممالک کے مابین کرکٹ روابط کا احیاء ہوگا۔ پاکستان توقع ہیکہ آئندہ 8 سال میں 4 میچس کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار سبحان احمد نے بتایا کہ ہندوستان کے ساتھ اس مسئلہ پر یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ہندوستان نے 2008ء حملوں کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط معطل کردیئے تھے۔