نئی دہلی 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے جملہ 164 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں ۔ لوک سبھا میں ایک تحریری جواب دیتے ہوئے مملکتی وزیر داخلہ کرین رجی جو نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران دو شہری اور ایک سکیوریٹی جوان ہلاک ہوئے۔ اس مدت کے دوران سرحد کی نگرانی کرنے والے بی ایس ایف فورس نے 16 در اندازوں کو گرفتار کیا تھا ۔ اس کے علاوہ پنجاب‘راجستھان اور گجرات کی سرحد وں پر بھی گرفتاریاں عمل میں آئی تھیں۔