سینٹر پیٹرز برگ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندستان اور روس اپنی اپنی فوجی کرنسیوں کے ساتھ دو طرفہ تجارت شروع کرنے پر متفق ہوسکتے ہیں۔سینٹ پیٹرز برگ اعلانیہ کے مطابق ہندستان اور روس دیگر غیر ملکی کرنسیوں پر دو طرفہ تجارت کے انحصار کو کم کرنے کے لئے قومی کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دینے کی کوشش کریں گے ۔ اعلامیہ کے مطابق ہندستان اور روس مشترکہ طور سے اپنی تجارتی برادری کو ہندستانی ریزروبینک اور بنک آف رشیا کی جانب سے بتائے گئے قومی کرنسیوں کے استعمال کو فروغ دیں گے ۔دونوں ملک ایک کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کو ترقی دینے پر بھی متفق ہوگئے جو کاروبار کرنے والوں کیلئے شفاف ہو اور کسی بھی طرح کی سیاسی مداخلت سے آزاد ہو۔
ماحولیاتی تبدیلی کو روکنا
اخلاقی ذمہ داری:میکسیکو
میکسیکو سٹی، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے آج امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پیرس ماحولیاتی تبدیلی معاہدے سے باہر نکلنے کے اعلان کے بعد کہا کہ ان کا ملک پیرس موسمیاتی معاہدے کے لئے مکمل طور پر پابند عہدہے ۔مسٹر اینرک کی طرف سے کل اس سلسلے میں ایک ٹویٹ سامنے آنے کے بعد میکسیکو کی وزارت خارجہ اور وزارت ماحولیات نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے کہا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک ‘ناقابل تردید’ حقیقت ہے جس کے لئے تمام ممالک سے تعاون کی ضرورت ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی کو روکنا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ یہ ایک اخلاقی فرض بھی ہے ۔