ہند۔ بنگلہ دیش سرحد پر چوکسی

جل پائی گڑی (مغربی بنگال) 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر سکیورٹی فورس نے بردوان دھماکہ کے پیش نظر مغربی بنگال سے متصل ہند ۔ بنگلہ دیش سرحد پر چوکسی بڑھا دی ہے۔ انسپکٹر جنرل بی ایس ایف ایس کے سود نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سرحد پر جہاں خاردار تار نہیں ہیں، زیادہ تعداد میں سکیورٹی فورس متعین کی جارہی ہے۔ اِس کے علاوہ گشت میں بھی شدت پیدا کردی گئی ہے۔ نارتھ بنگال فرنٹیئر بی ایس ایف کو بنگلہ دیش کے ساتھ 932.39 کیلو میٹر طویل بین الاقوامی سرحد کی حفاظت کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔