ہانگ کانگ۔20ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چین کے ساتھ تجارتی تعلقات میں اضافہ کے پس منظر میں ہندستان کے وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ اُن کی حکومت سرحدی تنازعہ کی عاجلانہ بنیادوں پریکسوئی سے گہری دلچسپی رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی سرحد کی بہ نسبت چین کے ساتھ ہندوستان کی سرحد زیادہ پُرامن ہے ۔ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں سے ملاقات کیلئے ہانگ کانگ کا دورہ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عظیم معیشتیں ایک دوسرے سے مسابقت نہیں کرتیںکیونکہ ایسا کرنے سے وہ ایک دوسرے کی حریف بن جاتی ہیں ۔