ہند۔چین جنگ سیاسی موضوع

نئی دہلی ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہند۔چین جنگ 50 سال بعد سیاسی موضوع بن گئی۔ آسٹریلیا کے ایک صحافی کا یہ انکشاف منظر عام پر آیا کہ اس جنگ میں شکست کیلئے سابق وزیراعظم جواہرلال نہرو کی فارورڈ پالیسی ذمہ دار ہے۔ پارٹی لیڈر روی شنکر پرشاد نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ساری مکمل رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جانی چاہئے تاکہ قوم کو یہ معلوم ہوسکے کہ کون غلطی پر تھے؟ انہوں نے کہا کہ 1962 ء کی شکست اور دفاعی معاملات میں یو پی اے حکومت کی حالیہ کمزوریوں میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے ۔ آسٹریلیائی صحافی نیول میکسویل جس نے اس جنگ کا احاطہ کیا تھا،اس کی رپورٹ کے چند اقتباسات انڈین ڈیفنس ریویو کی ویب سائیٹ پر پیش کئے گئے ہیں۔