ہند۔پیسفک منصوبے پر ٹرمپ اور ٹرنبل کے مابین گفتگو

واشنگٹن ۔24 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور آسٹریلیائی وزیراعظم مالکم ٹرنبل نے آزاد اور کھلے ہند ۔ پیسفک کو بڑھوادینے کی اپنی رضامندی کو دہراتے ہوئے ہندوستان اور جاپان کے چوطرفہ مدد کو وسعت دینے کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا۔ میٹنگ کے بعد وائیٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور مالکم نے سہ رخی تعاون کے طریقوں پر گفتگو کی ہے ۔ اور ہندوستان ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا کے آپسی تعاون کو کافی اہمیت حامل گردانا ہے ۔ جنوب چین میں واقع سمندر کی موجودہ صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چاروں فریقوں نے دانشمندی سے اقدام کرنے اور معاملے کے دائمی حل کیلئے پرامن طریقے سے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کا عزم کیا۔ ان دنوں آسٹریلیائی وزیراعظم مالکم ٹرنبل امریکی دورے پر ہیں ،اس ضمن میں دونوں نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے ہندپیسفک پر انرجی کیلئے امریکہ ۔ آسٹریلیا اسٹرٹیجک پارٹنرشپ کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ ساتھ ہی عالمی صحت سکیورٹی کیلئے دونوں ممالک نے آپسی ڈیجیٹل ٹرینڈ کو فروغ دینے کیلئے رضامندی ظاہر کی ۔ ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء میں دہشت گردی کے انسداد کیلئے آسٹریلیائی لیڈرشپ کے تعاون کو سراہتے ہوئے ٹرنبل کا شکریہ ادا کیا ۔ہندوستان نے چین کے ایک خطہ ایک شاہرہ پروجیکٹ کا توڑ نکالتے ہوئے امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا کے اشتراک سے نئے پراجکٹ کے آغاز کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر یہ چاروں ممالک سنجیدگی سے غور کررہے ہیں ۔