ہند۔پاک مذاکرات سے غیر حقیقی توقعات نہ رکھیں:سرتاج عزیز

اسلام آباد ۔ 29 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) معتمدین خارجہ ہند و پاک کی بات چیت 14 تا 15 جنوری مقرر ہے تاکہ جامع مذاکرات کے اجلاس کی تیاری کریں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجی امور سرتاج عزیز نے خبردار کیا کہ ان مذاکرات سے غیر حقیقی توقعات وابستہ نہ کی جائیں۔ وہ پاکستان کی سنیٹ میں وزیراعظم نریندر مودی کے 25 ڈسمبر کو مختصر دورہ پاکستان کے سلسلہ میں ایک پالیسی بیان دے رہے تھے۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ 6 ماہ کے مذاکرات کیلئے 10 موضوعات کا معتمدین خارجہ 14 اور 15 فروری کے اجلاس میں انتخاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف تیاری اجلاس ہے۔ اس لئے اس سے غیر حقیقی توقعات وابستہ نہ رکھی جائیں۔ ہندوستان پاکستان کے عوام کی اکثریت میں ہند۔پاک مذاکرات میں احیاء کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ۔