نگروٹا (جموں و کشمیر) 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان اور پاکستان کی افواج نے شہریوں کی حفاظت و صیانت پر اظہار تشویش کیا ہے جو دونوں فریقین کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں۔ ایک سینئر فوجی عہدیدار نے کہاکہ دونوں فریقین 2003 ء کے جنگ بندی معاہدہ کی بنیادی اقدار پر لفظاً و معناً پابندی سے اتفاق کرچکے ہیں۔ مختلف نظام قائم کئے جائیں گے تاکہ جموں و کشمیر میں خطہ قبضہ پر امن اور خیرسگالی بحال کی جائے۔ دونوں فریقین نے کئی چیزوں سے اتفاق کیا ہے اور عہد کیا ہے کہ خطہ قبضہ پر خیرسگالی برقرار رکھنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ ہندوستان اور پاکستان 2003 ء کے جنگ بندی معاہدہ کی بنیادی اقدار کی پابندی کریں گے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ 16 کور لیفٹننٹ جنرل آر آر نمبھورکر نے ایک تقریب کے موقع پر علیحدہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ وہ سوالات کی بوچھار کا جواب دے رہے تھے جس میں پونچھ میں کل کی بریگیڈ کمانڈرس کی فلیگ میٹنگ کے نتائج کے بارے میں کئے گئے تھے۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہاکہ ملک کے عوام کے بارے میں تشویش ہونا چاہئے۔ دونوں فریقین کو اِس پر تشویش ہے۔ پاکستان اور ہندوستان نے کل کی فلیگ میٹنگ میں اظہار تشویش کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک نے اتفاق رائے ظاہر کیا ہے۔ فوجی عہدیدار نے کہاکہ فلیگ میٹنگ کا کلیدی مقصد مل بیٹھ کر مسائل کی یکسوئی تھا۔ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں دونوں ممالک کے درمیان جاری ہیں۔ ہم فلیگ میٹنگ کو کوئی سخت پیغام دینے کے مقصد سے نہیں گئے تھے بنیادی طور پر اختلافات اور غلط فہمیاں دور کرنا چاہتے تھے۔ بات چیت کے نتائج کے بارے میں اُنھوں نے کہاکہ یہ بہت اچھی بات چیت تھی اور دونوں ممالک کے مفاد میں تھی۔