ہند۔نیپال سرحد پر ہنی پریت کی تلاش

لکھیم پور کھیری (یوپی)۔ 5 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ پولیس ڈیرا سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کے قریبی بااعتماد ساتھی ہنی پریت انسان کو کھیری میں تلاش کرچکی ہے ، شبہ ہے کہ وہ مخدوش سرحد سے نیپال روانہ ہوچکی ہے ۔ اے ایس پی گنھشام چورسیہ نے ہریانہ کے دو ملازمین پولیس کی کھیری میں گوری فنٹا سرحد پر پہونچنے کی توثیق کی ۔ انھوں نے کہاکہ ہریانہ پولیس نے بعض اطلاعات میں گوری فنٹا پولیس کو شامل کیا ہے اور اُن کی مشتبہ نقل و حرکت کے بارے میں دریافت کیا ہے جو ہند۔نیپال مخدوش سرحد سے پڑوسی ملک منتقل ہوچکی ہیں۔ تاہم جب ہنی پریت کی نیپال روانگی کا کوئی ثبوت حاصل نہیں کیا جاسکا تو ہریانہ پولیس واپس ہوگئی ۔ اے ایس پی نے کہا کہ ایک گاڑی جس کی ملکیت کا دعویٰ کسی نے بھی نہیں کیا ہے اور جس کا رجسٹریشن نمبر پنجاب کا ہے ، سرحد سے ضبط کی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس کے مالک کا پتہ چلایا جاسکے اور ہنی پریت کے سلسلے میں اُس سے تفتیش کی جاسکے ۔ ہنی پریت جن کی عمر 30 تا 40 سال کے درمیان ہے گرمیت رام رحیم سنگھ کی منہ بولی بیٹی ہے جنھیں عصمت ریزی کے مقدمہ میں مجرم قرار دیا گیاہے، جس کی وجہ سے تشدد پھوٹ پڑا تھا اور 36 جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ ہنی پریت کے ہمراہ ڈیرا کے سربراہ نے پورے ہریانہ کا دورہ کیا تھا ۔ خصوصی سی بی آئی عدالت پنچکلا نے 15 سالہ قدیم عصمت ریزی مقدمہ کا فیصلہ سنایا تھا ۔ ہنی پریت اُن کے ساتھ ایک خصوصی ہیلی کاپٹر میں سفر کرچکی ہیںجس کے ذریعہ اُنھیں رام رحیم سنگھ کو مجرم قرار دیا گیا تھا ۔ وہ اس خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعہ روہتک گئی تھیں۔ پولیس نے ایک تلاشی نوٹس ہنی پریت کے سلسلے میں جاری کی ہے جو سمجھا جاتا ہے کہ ڈیرا سچا سودا سربراہ کی جانشین ہوں گی اور اس متنازعہ فرقہ کی سربراہ بھی ہوں گی ۔