کولمبو۔ 30اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور سری لنکا آئندہ ہفتہ نئی دہلی میں وزارتی سطح کے مذاکرات منعقد کریں گے تاکہ سمکیات کے تنازعہ کی یکسوئی کی جاسکے ۔ سری لنکا کی ماہی گیر اسوسی ایشن کا ایک 10رکنی وفد چہارشنبہ کے دن نئی دہلی پہنچے گا اور وزارت سطح کے مذاکرات ہفتہ کے دن منعقد کئے جائیں گے ۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے وزیر خارجہ سری لنکا منگل سمریش ورا اور وزیر سمکیات مہندا امر ویرا سے ملاقات کی تھی اور بات چیت کے دوران طئے پایا تھا کہ دونوں ممالک کی ماہی گیر اسوسی ایشنس کے ارکان وزارتی سطح کی بات چیت میں شرکت کریں گے ۔