نئی دہلی ۔2ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان بی ایس ایف ارکان عملہ اور بنگلہ دیش کے سرحدی محافظین دلجیت یادو ڈائرکٹر جنرل ‘ میجر جنرل محمد شفیع الاسلام کریں گے وہ ہندوستان پہنچ چکے ہیں تاکہ دو سالہ چوٹی کانفرنس میں حصہ لے سکیں ۔ بی ایس ایف کی قیادت اس کے ڈائرکٹر جنرل کے کے شرما کریں گے ۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات عروج پر ہیں لیکن بی ایس ایف ارکان عملہ پر بنگلہ دیش کے مجرم اکثر حملے کیا کرتے ہیںاور سرحد پار سے ہندوستان کے خلاف جرائم کا ارکاب کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ ان کارروائیوں کو روکنے کیلئے بی ایس ایف اور سرحدی محافظین بنگلہ دیش کی مشترکہ کارروائی ضروری ہے کیونکہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کی سرحد کا بڑا علاقہ مخدوش ہے اور دونوں ممالک قبل ازیں معلومات کے باہم تبادلے سے اتفاق کرچکے ہیں ۔ دونوں ممالک امکان ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی 4096کلومیٹر طویل ہند ۔بنگلہ دیش سرحدی علاقہ میں نقل و حرکت پر نظر رکھیں گے ۔