نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈام کام ) وزیراعظم نریندر م ودی نے آج اردن کے شاہ عبداللہ ثانی سے جامع بات چیت کی اور اہم باہمی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں کی جانب سے ایک درجن معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے ۔ ان میں دفاعی اُمور ‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مزید مستحکم و مضبوط بنانے کے معاہدے بھی شامل ہیں ۔ باہمی مذاکرات سے قبل وزارت خارجہ امور کے ترجمان راویشن کمار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے علاوہ سفارتکاروں اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا قواعد میں نرمی لائی گئی ہے ۔ دفاعی معاہدہ میں دفاعی صنعت ‘ انسداد دہشت گردی ‘ فوجی تعلیمات ‘ سائبر سیکورٹی جیسے شعبوں میں بھی تعاون کیا جائے گا ۔