نئی دہلی ، 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے آج ہندی کو ملک کے سماجی و سیاسی اور لسانی اتحاد کی علامت قرار دیا اور علاقائی زبانوں کے ادب کے اس زبان میں ترجمہ کی حمایت کی۔ انھوں نے کہا کہ ہندی کی یہی خاصیتیں اسے تمام دیگر زبانوں میں قابل قبول بناتے ہیں۔ نائب صدر نے کہا کہ تمام ہندوستانی زبانیں لچکدار ہیں اور ان میں سے ہر ایک کا اپنا ادب، لغت اور محاورے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہندی میں زیادہ سے زیادہ ترجمہ ہونا چاہئے تاکہ علاقائی زبانوں کے ادب تک سب کیلئے رسائی حاصل ہوسکے۔