ہندی اور اردو ہندوستان کی دو آنکھیں

علیگڑھ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ ہندی کے سمبھو ناتھ تیواری نے کہا کہ ہندی اور اردو ہندوستان کی دو آنکھیں ہیں۔ ان زبانوں کے ساتھ سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ دونوں زبانوں پر مہارت رکھنے والے تیواری نے کہا کہ ہندی اور اردو عوام الناس میں یکساں مقبول ہیں۔ ایک دوسرے کے بغیر یہ نامکمل ہیں۔ ہندی فلمیں بھی اردو کے بغیر نہیں چلتی۔