ہندکیلئے مذہبی تشدد انسانی حقوق کا بڑا مسئلہ :رپورٹ

واشنگٹن، 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) مذہبی بنیاد پر سماجی تشدد ہندوستان میں انتہائی نمایاں انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ۔ 2014 میں بڑے پیمانے پر کرپشن اور پولیس و فوج کی جانب سے استحصال ایک بڑا مسئلہ تھا ۔ امریکی سرکاری محکمہ کی ایک رپورٹ کے بموجب اپنے سالانہ کانگریسی اختیار عطا کردہ دیسی رپورٹس برائے انسانی حقوق پر عمل آوری 2014 میں کے زیر عنوان ہندوستان کیلئے ایک طویل باب مختص کیا گیا ہے جس میں کئی مسائل بشمول من مانی گرفتاری اور حراست میں رکھنا ‘لاپتہ ہوجانا ‘قید خانوں کے ہولناک حالات اور طویل حراست برائے زیر دریافت قیدی ‘ کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔ ان تمام رپورٹ میں درج ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عدلیہ میں مقدمات کی کافی تعداد زیر التواء ہے جس کے نتیجہ میں انصاف رسانی میں بہت زیادہ تاخیر ہوتی ہے جس کا مطلب گذشتہ سال عوام کی انصاف تک رسائی نہ ہونا ہے ۔ انسانی حقوق کا کے نمایاں مسائل اور فوج کی جانب سے استحصال‘ ماورائے عدالت ہلاکتیں ‘ اذیت رسانی اور عصمت ریزی کے واقعات کے بڑے پیمانے پر کرپشن جرائم کے بارے میں غیر موثر رد عمل کی وجہ تھا ۔ اس میں خواتین اور درجہ فہرست ذاتوں و قبائل اور صنف ‘ مذہبی عقیدے ذات پات یا قبیلے کی بنیاد پر مظالم ‘شامل ہیں ۔ یہ رپورٹ وزیر خارجہ جان کیری نے کل جاری کی۔ اس میں ایک اور رپورٹ کا تذکرہ بھی شامل ہے جو حکومت کو مہاراشٹرا، یوپی اور ٹاملناڈو کے تین سینئر پولیس عہدیداروں نے دی تھی۔