ہندکیساتھ بہتر تعلقات کیلئے مسئلہ کشمیر کی یکسوئی ضروری :ممنون

اسلام آباد ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر پاکستان ممنون حسین نے آج کہا کہ ان کا ملک کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کی یکسوئی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا گذشتہ ہفتہ دورہ ہند وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے اس بات کی نشاندہی کرتا ہیکہ پاکستان پڑوسی ملک کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔ وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے دوسرے پارلیمانی سال کے آغاز میں مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

پاکستان میں 7 نعشیں برآمد
اسلام آباد ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر کراچی میں کم از کم 7 نعشیں دستیاب ہوئیں جن کے سروں اور سینوں پر گولی مار کر انہیں ہلاک کیا گیا ہے۔ بچاؤ کارکنوں کے حوالہ سے روزنامہ ڈان آن لائن نے خبر شائع کی ہیکہ تمام 7 نعشوں پر ان کے ہاتھوں پر رسی سے باندھنے کے اور جسم پر اذیت رسانی کے نشانات ملے ہیں۔ نعشوں کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔