حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( این ایس ایس) : انتخابی وعدوں کی تکمیل کے پہلے مرحلے کے طور پر ہندو پور کے رکن اسمبلی اور اداکار این بالا کرشنا نے سڑکیں بچھانے کے کام کا آغاز کیا ۔ انہوں نے 10 کروڑ کے سرمایہ سے ہندو پور اور سومندے پلی کے درمیان 25 کلومیٹر طویل سڑک کے کام کا سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے واٹر پلانٹ کی تعمیر کے لیے پوجا کا اہتمام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے اپنے تمام تر وعدوں کی تکمیل کرے گی ۔۔