نئی دہلی 5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گلف ایرلائن ایمریٹس نے اپنی پروازوں پر ’ہندو میل‘ کی سربراہی کو ختم کردینے کے اپنے فیصلے سے دستبرداری اختیار کرلی ہے اور اِسے کسٹمرس کے تاثرات کے مطابق قرار دیا ہے۔ یہ اقدام ایک روز بعد سامنے آیا جبکہ اِس ایرلائن نے اعلان کردیا تھا کہ وہ اپنی فلائیٹس میں ہندو غذا کی فراہمی موقوف کردے گی۔